حیدرآباد 28مئی (ایجنسی)تلنگانہ میں سخت دھوپ اور لو لگنے سے اب تک 18 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔
ریاستی سرکاری عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ لو لگنے سے 18لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کریم نگر میں 9 لوگوں کی اپریل اور مئی کے مہینہ میں لو لگنے سے موت ہوئی جبکہ دو لوگوں کی سنگاریڈی میں دھوپ کی وجہ سے موت ہوئی۔
تلنگانہ میں 31 مئی تک لو کا
قہر جارہے کا اندیشہ ہے، وہیں ریاست کے عادل آباد میں منگل کو 46.3 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا.
تلنگانہ کے کئی حصوں میں لو لگنے کی پوزیشن بنی ہوئی ہے. ریاستی حکومت نے لو کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو اسکولوں میں 11 جون تک موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دینے کا اعلان کیا ہے. تلنگانہ میں اسکول 12 جون سے کھولیں گے.