حیدرآباد/26جنوری(ایجنسی) تلنگانہ حج کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر محمد مسیح اللہ خان کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے طور پر منتخب کرلیا۔ صدرنشین حج کمیٹی کے لئے محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل(ٹی آرایس) نے محمد مسیح اللہ خان کے نام کی تجویز پیش کی جبکہ محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے اس کی حمایت کی جس سے تمام ارکان نے اتفاق کیا اور مسیح اللہ خان کابلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جملہ 16 ارکان پر مشتمل ہے ۔ صدرنشین ریاستی حج کمیٹی کی حیثیت سے انتخاب کے بعد مسیح اللہ خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل اور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں انہیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع ملا ہے ۔
18px;="" text-align:="" start;"="">انہوں نے اس خدمت کے لئے انتخاب پر وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ' نائب وزیراعلی محمد محمود علی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے حج کمیٹی کی صدارت کاموقع دیا ہے ۔ مسیح اللہ خان نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حج کیمپ 2014کا آغاز ہوا تھا اس وقت سے حکومت کی جانب سے عازمین حج کے قیام و طعام و روانگی کے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ نو منتخب صدرنشین حج کمیٹی نے کہا کہ وہ تمام ارکان کے تعاون و اشتراک سے عازمین حج کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا حج کیمپ ملک بھر میں اہمیت کا حامل ہے اور یہاں کئے جانے والے انتظامات کی مرکز کی جانب سے بھی ستائش کی جاتی ہے تلنگانہ کے حج کیمپ کو ملک بھر میں سرفہرست قرار دیا جاچکا ہے۔