حیدرآباد،6 جنوری (ذرائع) تلنگانہ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے قواعد میں بدلاؤ کیا ہے- اب سے اگر آپ نے پڑھائی نہیں بھی کی ہے تو آپکے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا مشکل نہیں ہے- اسکے بعد سے اب کئی ناخواندہ لوگوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے- یہ تو پتہ ہے کہ اس سلسلہ
میں مرکز نے پہلے ہی فیصلہ لے لیا ہے-
دوسرے قواعد میں یہ تبدیلی ہے کہ اب سے 40 سے زائد عمر کے لوگوں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو رینو کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ دینا ہوگا کہ وہ صحت مند ہیں- ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد ختم کے بعد/ رینو کرنے کی آخری تاریخ ایک ماہ ہے، ایسا نہ کر پانے پر ہزار روپے کا جرمانہ لگے گا-