حیدر آباد 30 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ایک سوئیگی ڈیلیوری بوائے کے ارکان خاندان کو دولاکھ روپے معاوضہ کا چیک حوالے کیا جو چار ماہ پہلے فوڈ ڈیلیوری کے دوران اتفاقی طور پر بلند
عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا تھا۔
وزیر اعلی نے اس نوجوان کے خاندان کو معاوضہ دینے کے اپنے وعدہ کو اندرون ہفتہ پورا کرتے ہوئے یہ چیک حوالے کیا۔ وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے ذریعہ یہ دولاکھ روپے کا چیک حوالے کیا گیا۔