حیدر آباد12نومبر(ایجنسی)بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ 7دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اگلے ہفتہ اپنا منشور جاری کرے گی جسے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
منشور کمیٹی کے صدرنشین اور سابق رکن اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر نے یہ بات بتائی ہے ۔پارٹی کی منشور کمیٹی کا کئی بار اجلا س ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک لاکھ گائے
ہر سال مفت تقسیم کی جائیں گی۔کمیٹی نے یوگا کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
منشور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ایم پربھودینی نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں،قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے لئے مزید فلاحی قدم اٹھائے جائیں گے۔منشور جاری کرنے سے پہلے پارٹی اس کی ایک نقل جانچ کے لئے الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔پارٹی نے 7دسمبر کے انتخابات کیلئے اب تک 66امیدواروں کے نام جاری کئے ہیں۔