نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دہلی کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں سچائی کی جیت ہوگی
محترمہ آتشی نے بدھ کو ایکس پر کہا ’’دہلی
میں آج کا الیکشن صرف ایک انتخاب نہیں ہے، یہ ایک مذہبی جنگ ہے یہ اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے یہ کام اور غنڈہ گردی کے درمیان جنگ ہے میں دہلی کے تمام لوگوں سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتی ہوں۔