واشنگٹن،5اکتوبر(یواین آئی) جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد انہیں آکسیجن دی گئی ۔
ڈاکٹروں کے مطابق مسٹر
ٹرمپ کو ڈیکسامیتھاسن کی دوائیں بھی دی گئیں ، جس سے ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر وائٹ ہاؤس واپس آجائیں گے۔
والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔