واشنگٹن، 10 جنوری (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ قزاقستان کے صدر نورالسلطان نطر بائف سے وائٹ ہاؤس میں 16 جنوری کو ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما علاقائی
سیکورٹی کے مسائل اور اقتصادی تعاون پر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت کئی بین الاقوامی چیلنجوں پر بھی گفت و شنید متوقع ہے۔