اسلام آباد،18ستمبر(یواین آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اپنے ملک میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گےدھ کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر خان 27ستمبر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس میں شامل
ہونے کےلئے اگلے ہفتے امریکہ جائیں گے جہاں ان کی ملاقات مسٹر ٹرمپ سے ہوگی۔
امریکی صدر نے مسٹر خان سے ملاقات کرنے کےاپنے پروگرام کی تصدیق کی ہے۔
ایسا امکان ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کشمیر مسئلے کے سلسلے میں دنیا کے دیگر لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔