واشنگٹن، 26 ستمبر (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 3 اکتوبر کو جنوبی ایشیائی ملک تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان او چا سے ملاقات کریں گے ۔
امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ایک بیان
میں یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق ملاقات میں مسٹر ٹرمپ اور مسٹر چان او چا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بحر ہند کے علاقے میں تعاون بڑھانے کے تناظر میں تبادلہ خیال کریں گے۔