واشنگٹن 2 جولائی (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بدھ کو وہ وائٹ ہاؤس میں میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپاز سے ملاقات کریں گے اور مختلف تجارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتےہوئے یہ بات کہی ہے۔
امریکی
صدر نے کہا ’’میں 8 جولائی 2020 کو وائٹ ہاؤس میں میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپاز اوبراڈور کو خوش آمدید کہنے کے لئے بے حد خوش ہوں۔ ہم تجارت اور صحت کے علاوہ اپنی علاقائی خوشحالی اور سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اسپوتنک۔ شا پ۔