واشنگٹن، 8 مئی (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کو لے کر منگل کو اپنے فیصلہ کا اعلان کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ اس معاہدے کے سخت ناقد رہے ہیں اور انہوں نے اس معاہدے سے ہٹنے کی دھمکی بھی دی ہوئی ہے۔ اس معاہدے پر حتمی فیصلہ لینے کے لئے
مسٹر ٹرمپ کے پاس 12 مئی تک کا وقت ہے۔
قابل غور ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
رائٹر،اظ