واشنگٹن 22اکتوبر(یواین آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسے قبول کریں گے۔
مسٹر ٹرمپ انتخابی نتائج میں شکست ہاتھ لگنے پر اقتدار کی پرامن منتقلی کے سوال کو اب تک مسلسل نظراندازکرتے آئے ہیں۔اس کے سبب امریکہ کے جمہوری نظام کے تعلق سے مسلسل سوال اٹھائے جارہے ہیں۔
مسٹر اوبرائن نے پالیٹکوکو دیے انٹرویو میں کہا،’’اگرانتخابات میں ان کی شکست ہوتی ہے، میں یقینی طورسے کہہ سکتاہوں کہ صدر پرامن طریقے سے اقتدار کی
منتقلی کردیں گے۔
امریکہ کے قومی سلامتی مشیر نے کہا،’’لیکن ہمیں یہ یقین کرنا ہوگاکہ انتخابات میں کسی طرح کی کوئی گڑبڑی نہ ہو۔انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہیے۔جیسا کہ ہم دنیا کے دیگر ممالک میں ہونےوالے انتخابات کے تعلق سے کہتے ہیں۔ہمیں اپنے مطالبات خودکرنے ہوں گے۔
امریکہ میں ماہرین انتخابی نتائج میں گڑبڑی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے خبردارکیا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا وائرس(کووڈ-19)کے انفیکشن کے خطرے کو نظرانداز کرکے ریپبلک پارٹی کے حق میں ووٹنگ کریں گے جبکہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیں گے۔