واشنگٹن،16اپریل (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ شام سے امریکی فوج جلد از جلد واپس آئیں۔
فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے کہاتھا کہ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کو شام میں طویل عرصہ تک فوج
رکھنے کے لئے منا لیا ہے اس کے بعد امریکی صدر کے دفتر وہائٹ ہاوس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔
وہائٹ ہاوس کی ترجمان سراہ سینڈرس نے کل بیان جاری کرکے کہا کہ امریکہ کے مشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔