احمد آباد، 17 فروری ( یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 24 فروری کے گجرات دورے کے تعلق سے جنگی بنیادوں پر چل رہی تیاریوں کے درمیان ان کی سکیورٹی میں استعمال کئے جانے والے بہت سے آلات اور گاڑیوں وغیرہ کولے کر امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ آج یہاں پہنچا ۔
ذرائع نے بتایا کہ
امریکی فضائیہ کے میک جائیر میں واقع فوجی کیمپ سے پرواز بھر کر وہاں کے ایئر موبلٹی کمان کا یہ طیارہ یہاں پہنچا ۔
مسٹر ٹرمپ کے دورے کے دوران یہاں سردار بلبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی ان کا استقبال کریں گے اور اس کے بعد دونوں لیڈر ’انڈیا روڈ شو‘کریں گے ۔