واشنگٹن ، 31 جولائی (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 3 نومبر تک انتخابات ملتوی نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس کے بجائے کورونا وائرس کے سبب میل کے ذریعہ ووٹنگ کی اجازت میں دھاندلی سے بچنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے جمعرات کو کہا’’میں تاریخ میں تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں، لیکن میں انتخابات میں دھاندلی نہیں دیکھنا چاہتا‘‘۔
اس سے قبل ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں میل کے ذریعہ ووٹنگ میں دھاندلی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے انتخابات کو 3 نومبر تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا
۔
سینیٹر اقلیتی رہنما مِچ میک کونیل اور ہاؤس اقلیتی رہنما لیون میک کارتی سمیت قانون سازوں کے ایک گروپ نے انتخابات ملتوی کرنے کے خیال پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔
امریکی آئین کے مطابق کانگریس کے پاس انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا حق ہے۔ ایوان نمائندگان کو کنٹرول کرنے والے ڈیموکریٹس نے رواں سال اس طرح کی کسی تبدیلی کی مخالفت کی ہے۔
ایک نئے سروے کے مطابق 70 فیصد امریکی رائے دہندگان نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کورونا وائرس کے خوف سے میل ووٹنگ کے متبادل کے حق میں ہیں۔
اسپوتنک،اظ