واشنگٹن، 25 اپریل (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار سے آزاد کرنے اور اس کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج کے لیے امریکہ اس پر دباؤ بنانا جاری رکھے
گا۔
مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ امریکی صدر نے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں سے چھٹکارا پائیں۔
رائٹر،اظ