واشنگٹن 11 مئی (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربات پر روک لگانے کے لئے چند معقول اقدامات کئے جائیں گے۔
شمالی کوریا کے ذریعے امریکہ کے تین یرغمالوں کو رہا کرنے کے بعد مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کے ساتھ ہونے والے پہلے اجلاس کی تاریخ اور جگہ کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا ہے۔
مسٹر
ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا ’’انہوں نے کہا کہ ان کے اور کم جونگ کے درمیان متوقع کانفرنس 12 جون کو سنگاپور میں منعقد ہوگی۔ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے حصول کے لیے خاص موقع بنانے کی کوشش کریں گے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس بہت کچھ اہم کام کرنے کابہت اچھا موقع ہے ۔ پورے کوریائی جزیرے کے نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کا حصہ بننا میرے لئے باعث فخر کامیابی ہوگی۔
رائٹر۔ شا پ۔ 0949