(دوسرے پیراگراف میں اعداد وشمار کی تبدیلی کےساتھ دوبارہ جاری)
احمدآباد، 24 فروری (یو این آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ہندوستان اور امریکہ کو ایک فطری دوست قرار دیا اور ہندوستان کی غیر معمولی ترقی اور اس کے اقدار کی بھرپور تعریف کی۔
ہندوستان کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے مسٹر ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی
موجودگی میں ان کے استقبال میں منعقد ’نمستے ٹرمپ‘ میں مسٹر مودی اور ہندوستان کی زبردست تعریف بھی کی اور دونوں ممالک کے رشتوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔
انہوںنے دہشت گردی، دفاعی تعاو ن، خلائی پروگراموں سمیت کئی موضوعات کا ذکر کیا اور کل نئی دہلی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جدید امریکی ہیلی کاپٹر اور دیگر دفاعی آلات کے تین ارب ڈالر (3ارب ڈالر) سے زیادہ پر بھی بات چیت کی۔