واشنگٹن، 07 نومبر (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی بدعنوانی
مخالف کارروائی کے تحت شہزادے، وزراء اور تاجروں کی گرفتاری سے ان کا شاہ سلمان اور سعودی عرب کے ولی عہد
پرنس محمد بن سلمان کے تئیں اعتماد
میں اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کل ٹوئٹر پر لکھا، "وہ لوگ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
ان میں سے کچھ لوگ جن کے خلاف سخت کارروائی
کی جا رہی ہے وہ لوگ برسوں سے اپنے ملک کا استحصال کر رہے تھے۔