واشنگٹن ،24نومبر(یواین آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ بالآخر نومنتخب صدر جوبائیڈن کو جنوری میں اقتدار منتقل کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں ۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ اقتدار کی منتقلی کی
نگرانی کرنے والی فیڈرل ایجنسی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے )کو ضروری کارروائی کرنی چاہئے ۔
مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان اتوار کو مشیگن ریاست کے ذریعہ باقاعدہ طورپر مسٹر بائیڈن کو فاتح قراردیئے جانے کے بعد آیاہے ۔