قاہرہ، 25 اگست (رائٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کو ٹیلی فون کر کے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ اور اس کوشش میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ کو دور کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔
مصر کے صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکہ
کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل دیر رات صدر السیسی کو ٹیلی فون کرکے مصر اور امریکہ کے درمیان مضبوط دوستی کی تصدیق کی۔
مسٹر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور اس کوشش میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ سے باہر نکلنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔