the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
واشنگٹن / نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں ان کو امریکہ کی اعلی ترین فوجی اعزاز"دی لیجن آف میرٹ - ڈگری چیف کمانڈر" سے نوازا ہے واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے پیر کی شب ٹویٹ کرکے مسٹر مودی، مسٹر موریسن اور مسٹر شینزو آبے کو اس فوجی ایوارڈ سے نوازے جانے کی اطلاع دی۔
نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے مطابق پیر کے روز امریکی صدر نے مسٹر مودی کو یہ اعزاز پیش کیا۔ یہ اعزاز امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں حاصل کیا۔ اس موقع پر آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیر اعظم



شینزو آبے کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مسٹر مودی کی قیادت، ہندوستان کو عالمی طاقت کے طور پر ابھارنے کے ان کے وسیع وژن، اور ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی امن و خوشحالی میں ان کی شراکت کے پیش نظر امریکہ نے یہ اعزاز دیا ہے۔
مسٹر برائن نے کہا کہ "انہیں یہ ایوارڈ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی طاقت کی حیثیت سے ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لئے دیا گیا ہے"۔
چیف کمانڈر کے اعلی درجے کا 'لیجن آف میرٹ' ایوارڈ امریکی صدر کی جانب سے آٹھ امریکی فوجی خدمات کے نمایاں کارکردگی کرنے والے افسران کے علاوہ ریاستوں کے سربراہان اور حکومتوں کو بھی دیا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.