امریکہ/20جون(ایجنسی) گوئٹے مالا اور میکسیکو نے امریکی سرحدوں پر خاندانوں کی جبری علیحدگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویداگرائے نے کہا کہ واشنگٹن حکومت کا طریقہ کار انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی ہے۔ انہوں نے اُن لاطینی
امریکی ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے شہری اس امریکی پالیسی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب والدین غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کریں، تو لازمی طور پر ان سے ان کے بچے الگ کر لیے جائیں۔