واشنگٹن، 12 مئی (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل برطانیہ کے وزیراعظم تھریسا مئے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے شام کے سرحدی علاقے سےاسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ اطلاع صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرکے دی
ہے۔
صدر دفتر کے بیان میں بتایا گیا ہے ’’دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے شام کے سرحدی علاقے سے اسرائیل پر راکٹ حملے کی مذمت کی ہے۔ اس درمیان دونوں نے ایران کے ناقابل عمل رویے میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
رائٹر۔ شا پ۔0842