آگرہ:24 فروری(یواین آئی) تاج محل کی خوبصورتی کا دیدا کرنے کے لئے پیر کو امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ اپنے فیملی اراکین کے ساتھ سخت سیکورٹی کے درمیان آگرہ پہنچے۔
ائیر پورٹ پر ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ اس موقع پر مورکھ پنکھ لگائے فنکاروں نے مختلف تہذیبی پروگرام پیش کرتے ہوئے ڈھول تاشے کے ساتھ خصوصی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کی کثرت میں وحدت کا احساس دلایا۔استقبال سے خوشی سے مغلوب امریکی صدر اور ان کی بیوی ملینا نے تالی بجا کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
پھولوں سے سجے تقریبا 12 کلو میٹر لمبے راستے کے دونوں سمتوں میں ہزاروں اسکولی بچے ہاتھوں میں ہند۔امریکہ کا
پرچم لہرا رہے تھے جبکہ امریکی صدر اورا ن کی بیوی ملینیا کے استقبال سے متعلق بڑے بڑے ہورڈنگ اور کٹ آوٹ کشش کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
مسٹر ٹرمپ اور ان کی بیوی تاج محل سے تقریبا 500 میٹر پہلے اپنی خصوصی کار بیسٹ سے اتر گئے اور الٹرانک گاڑی میں سوار ہوکر تاج محل کی خوبصورتی کا دیدار کیا۔مسٹر ٹرمپ امریکہ کے دوسرے صدر ہے جو تاج کا دیدار کیا۔اس سے قبل امریکی صدر کے طور پر مسٹر بل کلنٹن نے تاج محل کا دیدار کیا تھا۔
امریکی صدر کی سیکورتی میں نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) اور ایس ٹی ایف کے کمانڈو سمیت چھ ہزار سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سال 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما کا تاج محل دورہ سیکورٹی وجوہات سے ردکردیا گیا تھا۔