پام بیچ، فلوریڈا، 19 اپریل (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بنانے کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ جوہری ہتھیاروں کو ختم نہیں کر دے۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع اپنے ’ماراے لوگو‘
ریزارٹ میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا’’ ہمیں دنیا کے تمام حصوں سے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنا ہے،‘‘۔
قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ انہوں نے براہ راست مسٹر ان سے بات چیت کی ہے۔