واشگٹن،22نومبر(رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب ولادیمیر پوتن سے شام میں خانہ جنگی کے حل میں اقوام متحدہ کے امن عمل کی اہمیت پر زور دیا۔
وہائٹ ہاوس نے آج ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے نصف گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک
فون پر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) جیسی تنظیموں کے خلاف لڑائی میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔
اس کے علاوہ مسٹر پوتن اور مسٹر ٹرمپ نے یوکرین میں امن حاصل کرنے اور شمالی کوریا پر اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لئے دباؤ بنائے رکھنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔