حیدرآباد27اکتوبر(یواین آئی)بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس،جھوٹ پھیلاتے اوررائے دہندوں کو بلیک میل کرتے ہوئے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی
ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی آرایس لیڈران رائے دہندوں کو دھمکارہے ہیں اور یہ کہہ رہے کہ اگر ضمنی انتخاب میں ٹی آرایس کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب نہیں کروایاگیا تو رعیتو بیمہ،آسرا پنشن اور دیگر سرکاری مراعات سے محروم کیا جائے گا۔