حیدرآبا، 21 جون (ذرائع) حکمراں ٹی آر ایس سابق وزیر یشونت سنہا کی حمایت کرے گی جن کا نام صدر کے انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار
کے طور پر رکھا گیا ہے۔
ٹی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کی مداخلت کے بعد اس سلسلے میں فیصلہ کیا۔