حیدرآباد، 5 اگسٹ (ذرائع) ٹی آر ایس نائب صدر کے عہدہ کے لئے آنے والے انتخابات میں اپوزیشن پارٹیوں کی امیدوار مارگریٹ الوا کی حمایت کرے گی۔
پارٹی کے سکریٹری جنرل کے کیشاوا راؤ
نے ایک ریلیز میں کہا کہ پارٹی صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا۔
ان کے مطابق ٹی آر ایس کے تمام 16 ارکان پارلیمنٹ نائب صدر کے عہدہ کے لیے مارگریٹ الوا کو ووٹ دیں گے۔