حیدرآباد۔ 30ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی جانب سے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج کے حصہ کے طورپر آج سری لنکا کے ڈپٹی ہائی کمشنر
وینکٹیشورن نے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ کے جی ایچ ایم سی پارک میں پودا لگایا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے گرین انڈیا چیلنج پروگرام اور تلنگانہ حکومت کی سرسبزی وشادابی میں اضافہ کی مہم کی ستائش کی۔