حیدرآباد29جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی صدارت میں اتوار کو کیمپ آفس پرگتی بھون میں ٹی آرایس پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں پارٹی کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر اس اجلاس میں
تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
ریاست کو مرکز سے واجب الادا فنڈس،ریاست کے بعض زیرالتوا مسائل پر بات چیت ہوگی اور بجٹ سیشن کے سلسلہ میں ریاست کے حقوق کے ضمن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ٹی آرایس ارکان کی جدوجہد اور مختلف امور پر وزیراعلی اہم ہدایات دیں گے۔