حیدرآباد2 دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے دھان کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی آرایس کے ارکان نے آج راجیہ سبھا سے واک آوٹ کردیا۔
ٹی آرایس کے ایم پیز نے پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے
مجسمہ کے قریب دھرنا دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے آرسریش ریڈی نے کہاکہ پارلیمانی اورجمہوری اصولوں کے مطابق پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلائی جارہی ہے۔