حیدرآباد، 26 جولائی (ذرائع) تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے تین ارکان پارلیمنٹ بشمول دامودر راؤ دیواکونڈا، وڈی راجو روی چندر اور بی لنگایہ یادو اور دیگر 16 ارکان پارلیمنٹ کو ایوان بالا کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر منگل
کو راجیہ سبھا سے پورے ہفتہ کے لئے معطل کردیا گیا۔
ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے دیگر جماعتوں کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر جی ایس ٹی، مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔