حیدرآباد9فروری(یواین آئی) متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں ریمارک پر ٹی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ نے احاطہ پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے
سامنے احتجاج کیا۔
تلنگانہ کی حکمران جماعت کے ایم پیز نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس کی مذمت کی۔
ٹی آر ایس پارٹی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان نے احتجاج میں حصہ لیااور جئے تلنگانہ کے نعرے بلند کئے۔