حیدرآباد، 12 اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور ایم ایل سی، کے کویتا نے جمعہ کو اپنے بھائی اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کو راکھی باندھ کر رکھشا بندھن منایا-
تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے چیف منسٹر کی
سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں اپنے بھائی کو راکھی باندھی۔
ان کی والدہ شوبھا راؤ، کے ٹی آر کی اہلیہ شیلیما اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔
وزیر برائے صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں-