حیدرآباد 20جون(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندرنے اپنی پانچ گاڑیوں پر عائد تمام ٹریفک چالانات کی رقم
ادا کردی ہے۔
بنجاراہلز ٹریفک پولیس انسپکٹر شنکرنائیک نے یہ بات بتائی۔
ان کی پانچ گاڑی پر جملہ 66چالانات تھے جس کی رقم 37,365روپئے تھی۔