حیدرآباد۔ 7اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے لیڈر وویک وینکٹ سوامی نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس زیرقیادت حکومت کسی بھی حال میں حضورآباد کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوناچاہتی ہے۔
انہوں نے حضورآباد میں
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی انتخاب کو حکومت نے وقارکا مسئلہ بنالیا ہے اور اس میں کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگایاجارہا ہے تاہم حضورآباد کے عوام جانتے ہیں کہ ای راجندر نے حضورآباد اور اس کے عوام کے لئے کیاکیا۔