حیدرآباد، 18 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو کہا کہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) نے کسانوں کے فائدے کے لئے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کے خلاف ایجی ٹیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کسانوں کی جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔
حکمراں ٹی آر ایس نے آج اندرا پارک کے
قریب دھرنا چوک پر منعقد ایک بہت بڑے دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے شمالی حصوں کے کسانوں کے ساتھ’’ہم کسانوں کے لیے احتجاج کریں گے‘‘۔
ہزاروں افراد بشمول حکمران ٹی آر ایس قائدین، وزراء، ایم ایل ایز اور کارکنان نے کسانوں سے دھان خریدنے اور اس مسئلہ پر واضح موقف اختیار کرنے کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالنے کے لئے دھرنے میں شامل ہوئے۔