حیدرآباد3مارچ (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے جاری ترقیاتی، فلاحی اسکیمات پر بہتر طورپرعمل کے پیش نظر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے بین الاقوامی یوم خواتین کا جشن بڑے پیمانہ پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں پارٹی کے
ارکان اسمبلی،ضلعی صدور کے ساتھ پارٹی کے کارگذارصدر کے تارک راما راو نے آج صبح ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔
اس موقع پر تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے اس ماہ کی 6,7,8تواریخ کو ”مہیلابندھو کے سی آر“کے نام سے جشن منانے کی اپیل کی ہے۔