حیدرآباد؛ 24 جون (ذرائع) تلنگانہ پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی ڈی دامودر راؤ، ہیٹرو کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر بنڈی پارتھاسردھی ریڈی نے جمعہ کو راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف
لیا۔
تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار دامودر راؤ اور پارتھاسردھی ریڈی دونوں حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
ٹی آر ایس کے دونوں امیدواروں کی راجیہ سبھا کے ممبر کی حیثیت سے 6 سال کی میعاد ہوگی۔