حیدرآباد3 فروری(یواین آئی)این ایس یو آئی کے کارکنوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کی کاروں کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اور انڈے و ٹماٹر پھینکے۔
ریاستی اسمبلی میں ابراہیم پٹنم حلقہ کی نمائندگی کرنے والے منچی ریڈی کشن ریڈی کی کاروں کے قافلہ کو روک کر ریاست
میں بے روزگاری کے مسئلہ پر این ایس یوآئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
این ایس یو آئی کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ بے روزگاری کے مسئلہ پر پُرامن احتجاج کرنے والے این ایس یوآئی کے لیڈروں اور کارکنوں پر رکن اسمبلی کے حامیوں نے حملہ کیا اس کے باوجود پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔