حیدرآباد/16جنوری(ایجنسی) ٹی آر ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین كےٹی آر نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لئے خصوصی ریاست کے درجہ کے معاملے میں ان کی پارٹی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی تحریک کو مکمل حمایت کرے گی اور اس کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ٹی آر ایس کے ایم پی وائی ایس آر سی پی کی حمایت کرے گی اور اس کو لے کر کسی طرح کا شک ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے،
کے ٹی آر نے
چہارشنبہ کو وائی ایس جگن موہن ریڈی سے انکے رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ایک گھنٹے سے زائد وقت چلی بات چیت کے بعد کے ٹی آر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ٹی آر ایس صدر کے سی آر ملک کی سیاست میں بدلاؤ کے لیے غیر بی جے پی اور کانگریسی مورچہ قائم کرنے اور حقوق کے معاملے میں ریاستوں کے ساتھ ہورہے ناانصافی کو روکنے کے لیے ملک کے سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے انکی حمایت جٹا رہے ہیں.