ممبئی،22جون (یواین آئی)فرضی ٹی آر پی معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
ممبئی پولیس نے عدالت میں جو سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے اس میں ارنب گوسوامی کو ملزم بنایا گیا ہے
ممبئی پولیس نے اس
معاملے میں 9 مہینے قبل ایف آئی آر درج کی تھی اور اس وقت کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بتایا تھا کہ ٹی آر پی گھوٹالہ میں ارنب گوسوامی بھی شامل ہیں۔
بہر حال، ممبئی پولیس نے 22 جون (منگل) کو عدالت میں فائل سپلیمنٹری چارج شیٹ میں ارنب سمیت پانچ لوگوں کا نام شامل کیا ہے۔