the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) جاٹ ریجیمنٹ کو تینوں افواج میں اور دہلی پولس کو مرکزی مسلح پولس دستے میں یوم جمہوریہ کے بہترین مارچنگ اسکواڈ کی ٹرافی دی گئی ہے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز جاٹ ریجمنٹ اور دہلی پولس کو بہترین مارچ کرنے والے دستے کی ٹرافی سے نوازا۔ جاٹ ریجمنٹ کی طرف سے بریگیڈیئر آدرش کے بوٹیل اور صوبیدار میجر وریندر نے اور دہلی پولس کی طرف سے اسپیشل پولس کمشنر رابن ہیبو اور اسسٹنٹ کمشنر ویوک بھگت نے ٹرافی حاصل کی۔ جیوری کے دو پینلوں نے ان دونوں دستے کو



مارچنگ کا بہترین دستہ قرار دیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ٹرافی ان کی محنت اور عزم کا احترام ہے۔ انہوں نے جاٹ ریجیمنٹ کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اور دہلی پولس کی اضافی ذمہ داریوں کی بخوبی ادائیگی کی ستائش کی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ "دہلی ہندوستانی جمہوریت کا مرکز ہے، اس لیے یہ تمام منفی حالات کا مرکز بھی ہے۔ یہ امر قابل ستائش ہے کہ دہلی پولس نے قومی دارالحکومت کے اندرونی اور بیرونی خطرات کی حفاظت اور فلاح کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین مارچنگ اسکواڈ ٹرافی حاصل کی ہے"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.