اگرتلہ، 21 جنوری (یو این آئی) تریپورہ میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت کو پچھلے چار سالوں میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہرایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو شمال مشرق کا گیٹ وے اور بزنس کوریڈور بنانے کے لئے کام کر رہی ہے جمعہ کو یہاں ریاست تریپورہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ وپلو کمار دیو حکومت کے تحت یہ ریاست ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ کووڈ کی وبا کے باوجود تریپورہ کی فی کس آمدنی 1.25 لاکھ روپے سے بڑھ کر 1.30 لاکھ روپے ہو گئی ہے اور قلیل عرصے میں کسانوں کی آمدنی اور زرعی پیداوار دوگنی ہو گئی ہے۔
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کی
انسداد منشیات مہم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی زد میں آچکی ہے۔ لیکن ریاستی حکومت نے منشیات کے استعمال کے خلاف ایک سماجی انقلاب شروع کیا ہے جس سے نہ صرف تریپورہ بلکہ ملک کو بھی مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے آخری بادشاہ بیر بکرم کشور مانکیہ ترقی کا ایک عظیم وژن رکھتے تھے اور آزادی سے پہلے کے دور میں ترقی کے معاملے میں سر فہرستتھے۔ انہوں نے اگرتلہ ہوائی اڈہ اورکئی اسکول قائم کیے۔ انہوں نے کہاکہ ریجینٹ رانی کنجن دیوی نے بیر بکرم کی موت کے دو برس بعد ہندستان کے ساتھ الحاق کے دستاویز پر دستخط کیے۔مسٹر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ مہاراجہ کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے ہوائی اڈے کا نام بیر بکرم کے نام پر رکھا گیا ہے۔