اگر تلہ ، 14 دسمبر (یو این آئی) تریپورہ حکومت نے دیہی معیشت کو فروغ دینے اور مویشی پروری میں خود انحصاری کو یقینی بنانے کے لیے زرعی کسانوں کے لیے مویشیوں پر مبنی سر گرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دو اختراعی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ جانوروں کے وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت سدھا نگشود اس نے کہا کہ مکھیہ منتری پرانی پالک سمان ندھی یوجنا کے تحت مویشی پالنے والے کو
سالانہ 6000 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت، 2 لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی والے مویشی پروری میں مصروف لوگوں اور کم از کم ایک ڈیری گائے ، 10 بکریاں، یا خنزیر کی بہتر نسل رکھنے والے افراد امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
مسٹر داس نے کہا، ”ہم نے رواں مالی سال کے لیے 174 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو مالی سال 24-2023 کی آخری سہ ماہی تک 2900 مویشی پالنے والوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔