نئی دہلی ،19ستمبر(ایجنسی)کانگریس نے الزام لگایاہے کہ مودی حکومت تین طلاق کے معاملہ کو "سیاسی فٹبال "کی طرح استعمال کررہی ہے لیکن طلاق شدہ مسلم خواتین کے شوہروں کی جائیداد ضبط نہ کرکے انکے ساتھ ناانصافی کررہی ہے ۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی کابینہ کے تین طلاق پر تین سال کی سزا کے التزام والے آرڈیننس کو بدھ کے روزمنظوری دینے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہاکہ مودی حکومت مسلم خواتین کو انصاف نہیں دلانا چاہتی ۔تین طلاق کے نام پر حکومت صرف سیاست کرناچاہتی ہے اس لئے اس سلسلہ میں آرڈیننس لیکر آئی ہے ۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انھوں نے الزام لگایاکہ مودی حکومت مسلم خواتین کو انصاف نہیں دیناچاہتی اس لئے تین طلاق بل پر اس نے کانگریس کی ترمیم کو تسلیم نہیں کیا۔انھوں نے کہا،"مودی جی نہیں چاہتے کہ مسلم خواتین کو بھتہ ملے ،انکے بچوں کی پرورش کا پورا بندوبست ہو ۔ہم نے ترمیم پیش کی تھی کہ آپ جائیداد ضبط کیجئے ،اگرشوہر جیل چلا جائیگا ،تو غریب ،بے بس مسلم خاتون کو بھتہ کون دیگا ،اسکے بچوں کا خرچ کون دے گا ،اسکی روزی روٹی چلانےکا خرچ کون دے گا ۔اس لئے قانون میں ترمیم کو شامل کرنے کی تجویز ہم نے دی تھی ،لیکن مودی حکومت اسے سیاسی فٹبال زیادہ اور مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کا معاملہ کم بناناچاہتی ہے ۔