کلکتہ 8ستمبر (یواین آئی)مرکزی وزار ت کے ذریعہ داخلہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی پلس کٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کئے جانے بعد ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا نے سخت تنقید کرتے ہوئے آخر بالی ووڈ اداکارہ کو کن بنیادوں پر یہ سیکورٹی فراہم کی جارہی
ہے۔
مہوا نے کل رات ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاہے کہ ہندوستان جیسے ملک میں جہاں آبادی کے لحاظ سے پولیس اہلکاروں کی کمی ہے، وائی پلس زمرے میں بالی ووڈ اداکاروں کی سیکیورٹی کو کس طرح ترجیح دی جاسکتی ہے؟۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ہندوستان میں ایک لاکھ کی آبادی پر محض 138پولس اہلکار ہیں۔